عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کو نئی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا معاملہ، پنجاب یونیوسٹی اور محکمہ ایچ ای سی آمنے سامنے، پنجاب یونیورسٹی نے گوجرانولہ کیمپس ختم کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کیمپس کو نئی یونیورسٹی میں تبدیل کرنےکا منصوبہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے رد کر دیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کیمپس کی 80 کنال اراضی یونیورسٹی نے اپنے پیسوں سے خریدی۔
گوجرانوالہ کیمپس کی عمارت کی تعمیر یونیورسٹی نے اپنے پیسوں سے کی۔انتظامیہ کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کا منصوبہ سمجھ سے بالا تر ہے، یونیورسٹی کی زمین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سینڈیکیٹ کرتی ہے، اس لئے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کو نہیں دیا جا سکتا۔