(ویب ڈیسک) دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں،اداکارہ نے شادی کے 7 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی جس کو خوب پسند کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا، اداکارہ آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں, عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ فین فالوونگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.
اداکارہ عائزہ خان نےشادی کے 7 سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا،شادی کی سالگرہ کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عائزہ خان کوشوہر دانش تیمور کے ساتھ کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ 7 سال کیسے گزر گئے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ کے شوہر دانش تیمور نے بھی ایک شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’بےشمار محبتوں میں اکٹھے ہوئے 7 برس مکمل ہوگئے۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 11 لاکھ71 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔