ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اپنی پالیسی واضح کرے، بلاول بھٹو

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اپنی پالیسی واضح کرے، بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہوگی،  افغانستان میں  جاری صورتحال پر پاکستان اپنی پالیسی واضح کرے ۔

رپورٹ کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں  جاری صورتحال   افسوسناک   لیکن  پاکستان کی پالیسی  بھی واضح ہونی چاہیے۔ افغانستان میں  جاری صورتحال پر  پارلیمان کو اعتماد میں لیاجائے، افغانستان میں   جاری صورتحال سے  پاکستان پر بھی اثرات مرتب  ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں  شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی  بناناچاہیے،افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہیںہم افغان  عوام کی  بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں وہ مشکل دور سے گذر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کو دیکھنا پڑے گا۔ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیں گے افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے طالبان پر زور دیا کہ افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے۔ بلاول بھٹو نے کہا ریاست پاکستان  کوفاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو انگیج کرنا چاہیے۔ ریاست  کو  قوم پرستوں  کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑیں گے۔

 انہوں نے کہا سی پیک منصوبوں کو  سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے، بلاول بھٹوداسو ، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے۔ پاکستان کے ایک انچ کو بھی دہشت گردوں کے حوالے  نہیں کرنے دیں گے۔ سی پیک کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیاجائے۔ حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگا انہوں نے کہا ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا۔ پاکستان میں نیشنل  ایکشن پلان پر  عمل  ہوناچاہیے۔ دہشت گردوں کے خلاف  کارروائیاں تیز  کی جائیں تاکہ  یہ عناصر پنپنے نہ پائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer