ورکرز ویلفیئر  باڈی کا اجلاس ،تعلیمی اداروں و دیگر محکموں سے متعلق اہم فیصلے

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب ورکرز ویلفیئرفنڈ گورننگ باڈی کے اجلاس میں اہم فیصلے،ملازمین کیلئے سیکرٹریٹ الاؤنس کی منظوری دے دی گئی تاہم حتمی منظوری فیڈرل ورکرز ویلفیئر فنڈ سے لی جائے گی۔

 صوبائی وزیر عنصر مجید خان کے مطابق بڑے اضلاع اور ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں سکولوں کو ہائر سیکنڈری تک اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔مزید 19 سکولوں کو 56کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔سات کروڑ روپے کی لاگت سے سکول فرنیچر پیپرا رولز کے مطابق خریدا جائے گا۔سکولوں میں تین کروڑ کی لاگت سے آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی۔

 صوبائی وزیر کے مطابق شاہدرہ میں شیر بنگال ورکرز ویلفیئر پرائمری سکول کے لیے 49 پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی،شیر بنگال سکول میں 1500 طلبا تعلیم حاصل کر سکیں گے،رحیم یار خان میں گرلز اور بوائز سکولوں کو  بھی ہائر سیکنڈری سکول اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جائے  گی۔

 دوسری جانب اجلاس میں سرگودھا میں لیبر کالونی کے قیام کی منظوری دی گئی، قصور میں 25 بیڈ کا سوشل سکیورٹی ہسپتال بنانے کیلئے 24 کنال زمین مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر لیبر نے فوری طور پر گرانٹس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے گریونسز کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی وزیرعنصر مجید نے بتایا کہ کرپشن کے سیلاب کے سامنے بندھ باندھنے کے باعث کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ٹیلنٹ سکالرشپ فراڈ کیس میں اینٹی کرپشن نے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔

 سیکرٹری لیبر احمد جاوید نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سے ریکور کی گئی رقم بورڈ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست کی ہے،۔رواں ماہ ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کیلئے ویلفیئر گرانٹ آٹومیشن سسٹم کا آغاز کیا،الیکٹرانک فائل آٹومیشن سسٹم پر بھی کام کر رہے ہیں۔ رواں سال دسمبر تک پورے محکمے کو آٹو میٹ کر دیا جائے گا۔14 اگست 2021 کے بعد سکالر شپ گرانٹ کیلئے صرف آن لائن درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس لیبر ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوا۔صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے بطور صدر جبکہ سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی بطور چیئرمین گورننگ باڈی اجلاس میں شرکت کی۔گورننگ باڈی کے سولہ ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ حامد محمود ملہی نے 35 نکاتی ایجنڈا اجلاس میں پیش کیا۔گوننگ باڈی نے 1 سے 5ویں گریڈ کے ملازمین کو تنخواہ میں پری میچور انکریمنٹ دینے کی منظوری دیگریڈ 16 کے ملازمین کو ٹائم سکیل اپگریڈیشن دینے کی بھی منظوری دی گئی۔