طالبان نےخواتین کے حوالے سے پالیسی واضح کردی

طالبان نےخواتین کے حوالے سے پالیسی واضح کردی
کیپشن: Taliban On Women Rights
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طالبان نے افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنی پالیسی واضح کرنا شروع کردی،  خواتین کے حقوق کا احترام ان کی نئی پالیسی کا جزودکھائی دے رہا ہے۔ طالبان نے اسپتالوں کے دورے میں خواتین ڈاکٹرز اور اسٹاف کو تحفظ کا یقین دلایا، طلوع نیوز پر خاتون اینکر نے طالبان کے ترجمان کا انٹرویو کیا۔ دوسری جانب کابل کے حالات بھی معمول پر آنے لگے ہیں۔
کچھ بدلے بدلے سے ہیں طالبان،ا نداز ہی بدلا ہے؟ یا بدل گیا رجحان؟؟ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان کیا گیا، یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ خواتین کے حقوق کا احترام کیا جائے گا۔ اس کا ثبوت کچھ یوں ملا کے طالبان نے رات گئے اسپتالوں کا دورہ کیا اور خواتین ڈاکٹرز اور اسٹاف کو تحفظ کا یقین دلاتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کی نشریات سے بھی خواتین کو غائب نہیں کیا گیا بلکہ ایک خاتون ٹی وی اینکر نہ صرف نشریات میں شریک ہوئیں بلکہ انہوں نے طالبان کے ترجمان کا انٹرویو کیا.

طالبان  کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دوبارہ عام معافی کی یقین دہانی کیساتھ معمول کا کام مکمل اعتماد کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔ ماحول پُرامن ہے اور کسی علاقے سے جھڑپوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بتدریج کھل رہی ہیں۔ محرم کے جلوسوں اور مجالس عزا میں بھی کسی قسم کی رکاوٹ کی خبر نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer