ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کرلی

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کرلی
کیپشن: محکمہ ایکسائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: رجسٹریشن کے بعد پنجاب میں نمبر پلیٹ بھی اسلام آبادسے دوگنی مہنگی، پنجاب میں کار کی نمبر پلیٹ 1500 جبکہ اسلام آباد میں 800 روپے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کار کی نمبر پلیٹ پنجاب میں 1600 اور اسلام آباد میں 800 روپے ہے۔ پنجاب میں موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ 1 ہزار اور اسلام آباد میں 400 روپے جبکہ رکشے کی نمبر پلیٹ پنجاب میں 1 ہزار اور اسلام آبادمیں 400 روپے مقرر ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ 

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فیچرنمبر پلیٹ ہونے کی بنا پر قیمت زیادہ ہے، سات سال سے نمبر پلیٹ کی قیمت نہیں بڑھائی تھی۔