سٹی 42: پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ: وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو تبدیل کردیا گیا، عامر جان وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے پرنسپل سیکرٹری تعینات ۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب طاہر خورشید کو تبدیل کر دیا گیا،عامر جان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہےجبکہ عامر جان کوسیکرٹری انرجی اور سارہ اسلم کو سیکرٹری سپیشلائزہیلتھ کااضافی چارج سونپ دیا گیاہے۔