ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لاہور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، لیسکو ریجن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹےسے تجاوز کر گیا۔
 
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی پانچ سو کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، سسٹم بحال کرنے کے بعد لیسکو ریجن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر میں دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کہ وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق نیو کوٹ لکھپت سے لیسکو کے رحمان پورہ گرڈ سٹیشن کو ملانے والی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer