محرم الحرام : بلدیاتی اداروں کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا

محرم الحرام : بلدیاتی اداروں کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل : پنجاب حکومت نےمحرم الحرام کےانتظامات جلد مکمل کرنےکی ہدایت کردی،محکمہ بلدیات نےتمام بلدیاتی اداروں کےایڈمنسٹریٹرزکو مراسلہ جاری کردیا۔


سیکرٹری بلدیات کی منظوری کےبعد جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محرم کے جلوسوں کے راستے سے تجاوزات ختم کی جائیں،وال چاکنگ کا خاتمہ اور سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کی جائے،مین ہولز بند اور گلیوں کی مرمت کرائی جائے،محرم کےروٹ کی صفائی کی جائے اوربلدیاتی اداروں کے پاس پہلے سے موجود سامان استعمال کیا جائے،تمام بلدیاتی ادارے اپنے وسائل سے اخراجات مکمل کریں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے،اسی سلسلہ میں سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں کے دوروں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے،انہوں نے بغیر پروٹوکول کے لاہور شہر کا بھی دورہ کیا ۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈیڑھ سال میں 13 خصوصی اقتصادی زونز پر کام کا آغاز کیا، راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیا، بڑھتے مسائل کو حل کرنے کیلئے نیا شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، معیشت بحال ہوئی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، زراعت کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت کی توجہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقے ہماری ترجیح ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے سیکرٹریٹ فعال ہوگیا۔ انہوں نے کہا سمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت کورونا سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے، مربوط تعاون اور حکمت عملی سے صورتحال میں بہتری آئی، ماڈل پولیس سٹیشن کے منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer