شدید گرمی :محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

شدید گرمی :محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(جنید ریاض،عفیفہ نصر) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم آبرالود رہنے کا امکان ہے،مطلع آبر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

 
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم آبرالود رہنے کا امکان ہے۔مطلع آبر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے،  آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ منگل کے روز بھی شہر کا موسم آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر میں دن بھر شدید گرمی  کا زور رہا،موسم گرم اور خشک رہا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔لاہور میں دن بھر شدید گرمی اورحبس نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں  درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 78 فیصد رہا ، ہوا 15 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے، بارش سے لاہور میں گرمی میں کمی آئے گی لیکن حبس کی کیفیت بڑھ جائے گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer