ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فکس ٹیکس سکیم، ایف بی آر نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

 فکس ٹیکس سکیم، ایف بی آر نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم کامعاملہ، ایف بی آر نے  مسودے کیلئے15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

فکس ٹیکس سکیم کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے ایف بی آر نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، مختلف تاجر تنظیموں کے8 تاجر نمائندوں سرپرست اعلیٰ پاکستان ٹریڈرز الائنس عرفان اقبال شیخ، مرکزی صدر محمد علی میاں، صدر لاہور ناصر حمید خان، صدر تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری، خواجہ سلیمان، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی، صدر قومی تاجر اتحاد ملک خالد، مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران نعیم میر، ایف بی آر افسران، چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل کی خدمات لی گی ہیں۔

تاجر نمائندے پچیس اگست تک فکس ٹیکس سکیم کیلئے تجاویز ایف بی آرکو دیں گے، وفاقی کابینہ سے منظور ہونے کے بعد فکس ٹیکس سکیم کا اعلان متوقع ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer