گورنر پنجاب میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے

گورنر پنجاب میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی والٹن میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والےپاک فوج کے جوانِ شہید  لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   شہید لانس نائیک تیمور اسلم وطن پر جان قربان کر کے امر ہوگیا ،شہید لانس نائیک  کی فیملی کیلئے بہت مشکل وقت ہے، میری دعائیں انکے ساتھ ہیں،پاکستان کی سلامتی کیلئےشہداءنےجانوں کےنذرانےدیئے، پوری قوم شہداء کے ساتھ ہے۔

گورنر پنجاب میڈیا سے گفتگو کے دوران کشمیر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے، بولے کشمیرمیں مسلمانوں پر قیامت صغریٰ برپا ہے،کشمیرمیں انسانیت کا قتل ہورہا،عالمی برادری نوٹس لے،انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت میں جو اقلیتوں کیساتھ ہو رہا ہےوہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوگا، ہم اقلیت کاتحفظ اپنی جان سے بڑھ کرکرینگے، گورنر پنجاب نے کرتارپور راہداری کو بھی بند نہ کرنے کا عندیہ دیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer