جنرل ہسپتال کا شعبہ ریڈیالوجی ابتر حالت کا شکار

جنرل ہسپتال کا شعبہ ریڈیالوجی ابتر حالت کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) 3 ماہ سے خراب ایم آر آئی، سی ٹی سکین مشینیں ٹیسٹوں کیلئے آنے والے مریضوں کا منہ چڑانے لگیں، مشینیں خراب ہونے کے سبب ڈیپارٹمنٹ میں کام بند ہوگیا۔

لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی ابتری سے دوچار ہوگیا ہے۔ تین ماہ سے شعبہ ریڈیالوجی میں نصب ایم آر آئی مشین اور سی ٹی سکین مشین خراب پڑی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں تشخیصی سہولت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ مشینوں کی خرابی کی وجہ سے جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں عملی طور پر کام بند پڑا ہے اور عملہ بھی چھٹی جیسا ماحول انجوائے کر رہا ہے جبکہ مریض تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

اس صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں نصب ایم آر آئی مشین کے ذریعے ٹیسٹوں کی سہولت مریضوں کو فراہم کی جارہی ہے جبکہ سی ٹی سکین کی ایمرجنسی اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں موجود سی ٹی سکین مشینوں پر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے خراب ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کو فعال کر لیا جائے گا۔