فاردی ٹیچرزآف ڈیف میں اساتذہ کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش

فاردی ٹیچرزآف ڈیف میں اساتذہ کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:گورنمنٹ ٹریننگ کالج فاردی ٹیچرزآف ڈیف گلبرگ میں زیر تربیت اساتذہ کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش ، خصوصی بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فاردی ٹیچرزآف ڈیف میں زیر تربیت اساتذہ کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پروفیسر جاوید اقبال خان،ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ، سابق پرنسپل فاروق اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔پروفیسر جاوید اقبال خان اورشہزادہارون کا کہنا تھا کہ فن پاروں کے ذریعے خصوصی بچوں کو پڑھنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔مال روڈ کی پرانی خوبصورتی کو بحال کرنے کا حکم جار ی 

  اساتذہ کا کہنا تھا کہ ماڈلز دیکھ کر خصوصی بچے پڑھائی میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ فن پاروں کی نمائش سے جہاں زیر تربیت اساتذہ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہیں خصوصی بچوں نے بھی اس نمائش سے خوب لطف اٹھایا۔