سٹی 42: بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں قربانی کا بیل نالے میں گر گیا،تین گھنٹے بعد کرین کی مدد سے بیل کو نکا ل لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قربانی کا بیل نالے میں گرا تو شہریوں نے اسے نکالنے کی خوب کوششیں کیں لیکن نا کام رہے۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 سے مدد طلب کی ۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ریسکیو سہولیات نہ ہونے پر بیل نکالنے میں مددگار ثابت نہ ہو سکی تاہم تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کرین کی مدد سے بیل کو نکال لیا گیا۔