قبروں سے مردے غائب ہونے لگے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کوٹ مومن کے  علاقہ تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں قبروں کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آ گیا۔ 
تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں مردہ چور گروہ سر گرم ہو گیا۔ موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی کے واقعات ہو چکے ہیں۔ 
نامعلوم مردہ چوروں کے گروہ نے  کمسن بچوں اور بڑی عمر کے انتقال کر جانے والوں، سب کی قبریں کھودیں اور میتیں نکال کر لے گئے۔

علاقہ  کےمکین بتاتے ہیں کہ مردہ چور گروہ  بعض کمسن بچوں کی پرانی قبروں سے  ہڈیاں نکال کر لے گیا  جبکہ بڑوں کی بھی قبروں کھودی گئیں۔

علاقہ کے مکین قبروں کی بے حرمتی اور مردے غائب کر دیئے جانے کے واقعات سے خوفزدہ ہیں۔  اس واقعہ سے علاقہ بھر میں خوف کی فضا  بن گئی ہے۔  تھانہ لکسیاں پولیس اب تک اس گروہ کو پکڑنے میں مکمل نا کام تھی تاہم اب معاملہ پولیس کے اعلیٰ حکام تک پہنچا تو
اے ایس پی کوٹ مومن اختر نواز  خود  پولیس نفری کے ہمراہ  موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی ٹیم نے قبرستان جا کر مردے چرانے کے لئے کھودی گئی قبروں کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ 
یاد رہے تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں ایک ہفتہ میں قبر سے مردہ چوری ہونے کا دوسرا واقعہ ہوا ہے۔
7 دن قبل بھی تھانہ لکسیاں کے علاقہ احمد والا میں قبروں کی بے حرمتی کی گئی جس کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔