پاکستان اور نیوزی لینڈ  پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

Pakistan New Zeeland T20 Series, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نیوزی لینڈ سیریز سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل جمعرات کے روز  راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی میں اور آخری دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بابراعظم کی کپتانی کے نئے دور کا آغاز کل کے میچ سے ہو رہا ہے۔ یہ   پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  اظہر محمود کی جاب کا بھی پہلا میچ ہے۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کی خاص اہمیت

 کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر یہ سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سیریز کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہونے کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ محمد عامر اور عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

ابرار احمد ، عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

کیویز کے عزائم

کیویز کے کیپٹن مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس کی ہوم گراؤنڈ پر ہرانا چیلنج ہوگا ۔  پاکستان کے نیوزی لینڈ ٹور کے دوران پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مین کیویز نے پاکستان کی ٹیم کو آسانی سے پہلے چار میچ ہرا دیئے تھے اور آخری میچ میں پاکستان کو منت مرادوں سے وائٹ واش سے بچنے کا موقع ملا تھا۔