دہشت گردی وفسادات کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال،سی ٹی ڈی نے رپورٹ مرتب کر لی

دہشت گردی وفسادات کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال،سی ٹی ڈی نے رپورٹ مرتب کر لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال،سوشل میڈیا پر تین ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ کرکے سی ٹی ڈی نے رپورٹ مرتب کرلی۔

 رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر پر چلنے والے 17 سیاسی ٹرینڈز حساس قرار دیے گئے ، سیاسی ٹرینڈز میں عام انتخابات اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا ، سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بے جا تنقید کی گئی ،فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلنے والے 9 ٹرینڈز کی نشاندہی کی گئی۔قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2836 پیجز اور سائیٹس بلاک کردیں۔سوشل میڈیا پر متحرک دو نئی تنظیموں کی نشاندہی بھی کی گئی۔سی ٹی ڈی نے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی