ویب ڈیسک: ليلة القدر پر لاہور پولیس مساجد،عبادت گاہوں،محافل شبینہ و مذہبی پروگراموں کی سکیورٹی کیلئے تیار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شب قدر پر مساجد،عبادت گاہوں اور عبادت گذاروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔شب قدر پر مساجد، عبادت گاہوں،مارکیٹوں کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایس پیز مساجد،عبادت گاہوں، مارکیٹوں،حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔مساجد،عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔عبادت گاہوں,بلند مقامات پر سنائپر اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ ، پیرو ٹیمیں, تھانوں کی گاڑیاں مساجد , عبادت گاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔
***