ویب ڈیسک: منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7500 روپے، 15000 روپے، 25000 روپے اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ کرانے کا ایک اور موقع فراہم کردیا۔ پرائز بانڈ کی تبدیلی میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی تھی۔
قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی۔ جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔