ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’مذاکرات آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوں گے‘

 ’مذاکرات آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوں گے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ہم نے مذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، خیبر پختونخوا اور پنجاب کا فیصلہ آئینی نوعیت کا ہے، مذاکرات آئین کے فریم ورک کے اندر ہوں گے، 90 روز کے اندر انتخابات آئین ہی کی شق ہے، اس پر ہم کوئی لچک دکھا نہیں سکتے۔

ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ گفت وشنیدکرتے ہیں، سیاسی جماعت کبھی مذاکرات سےکتراتی نہیں، مذاکرات کی حدود قیود ہوتی ہیں، ہم نےہمیشہ کہا ہےکہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوں گے، آئین سے ماورا نہیں ہوسکتے، 90 روز کے اندر انتخابات آئین ہی کی شق ہے، اس پر ہم کوئی لچک دکھا نہیں سکتے، وہ تو آئین سے روگردانی ہوگی،  بلوچستان، سندھ اور قومی اسمبلی کے معاملے پر بیٹھ کرگفتگو کرسکتےہیں کہ ان کو کب تحلیل کیا جائے، ایک دن الیکشن ہوجائے، اس پرگفتگو ہوسکتی ہے،  سراج الحق بھی یہی چاہتےہیں کہ ملک جس کیفیت سے دوچار ہے اس سے نکالنےکے لیےگفت و شنید ہونی چاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer