(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کسی بھی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کرلی ہے۔ شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔نئی وفاقی کابینہ کی جانب سے کل حلف اٹھانے کا امکان ہے اور پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا, سابق صدر اور چئیرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ سابق صدر نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ پہلے اتحادیوں کو وزراتیں دیں، پہلے فیز میں حکومتی اتحادیوں کو وزراتوں کے قلم دان دیں،دوسرے فیز میں پاکستان پیپلزپارٹی وزارتیں لے گی۔
سابق صدر کا مزید کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں اتحادی دوستوں کا زیادہ خیال رکھا جائے، شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی سے مشاورت کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔