ویب ڈیسک:گورنرپنجاب کی تعیناتی تاخیر کا شکار ہوگئی۔پیپلزپارٹی نے مخدوم احمد محمود کو نئے گورنر کیلئے نامز کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےابھی تک گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت تمام گورنر کی تعیناتی ایک ہی وقت میں کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ آمد،گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی کی عیادت کی،چودھری پرویز الہٰی پر حملہ افسوسناک ہے،حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی پر تشدد کرنا انتہائی قابل افسوس ہے،ہمارا کردار پوری قوم کے سامنے ہے،میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس ایک آئینی عہدہ ہے.سب کا کردار قوم کے سامنے آگیا، قوم خود فیصلہ کرے گی۔