ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اہم فیصلہ کرلیا

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: Rameez Raja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمیز راجہ کو اپنے مستقبل کے لیے حکومتی سگنل کا انتظار ہے جبکہ انہوں نے بدستور مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنا مستقبل کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے جبکہ انہوں نے بدستور مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کو حکومتی سگنل کا انتظار ہے جبکہ ان کے قریبی دوست بھی انہیں مستعفی نہ ہونے پر ہی اصرار کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ سوشل میڈیا پر استعفیٰ دینے کے ٹاپ ٹرینڈ سے بھی پریشان ہیں۔ شہباز حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ہی رمیز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ پی سی بی میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں مگر ساتھ ہی ان پر عہدہ چھوڑنے کیلئے پریشر بڑھنے لگا ہے۔گذشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا بھی اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رمیز راجا کو اخلاقی طور پر چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے اس سے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں گے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن ان چیف بدلے اور چئیرمین چلتا رہے، ان کو اخلاقی طور پر بھی چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چئیرمین بننے کے چانسز زیادہ ہیں۔