(حافظ شہباز علی)ایشیا کپ اور دورہ یورپ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے ،قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کےمیچز کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے، قومی ہاکی ٹیم 22 اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی ۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ جاری ہے، ہیڈ کوچ ایکمین دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم کے میچز کے انتظامات کیلئے ہالینڈ روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل ایکمین نے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی اور ان کے پلان دئیے۔
قومی ہاکی ٹیم کےدورہ یورپ کےپہلے مرحلے میں ہاکی ٹیم ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی، جہاں26۔27 اپریل کو ہالینڈ سے میچ ہونگے،28اپریل کو بلجیئم روانگی کے بعد 29 اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، تین اور چارمئی کو قومی ٹیم اسپین کیخلاف میچ کھیلے گی، اس ٹورکے بعد ہم ایشیا کپ کیلئے اپنی تیاریوں کا اندازہ کرسکیں گے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ اور خواجہ جنید نےایشیا کپ سےپہلے اس یورپ ٹور کو اہم قراردیا۔
قومی ٹیم کےآسٹریلین ٹرینرڈینئل بیری اور گول کیپنگ کوچ باب جان فیلڈ ہالینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گےجبکہ دورہ یورپ سےواپسی پرایشیا کپ کی تیاریوں کیلئےکیمپ لگایا جائے گا۔