ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

مشہور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی 80 کی دہائی کی مشہور فلم گول مال کی اداکارہ منجو سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈ ادکارہ  اور فلم پروڈیوسر منجوسنگھ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی میں انتقال کر گئیں جس کی تصدیق اُن کے اہلخانہ نے بھی کردی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-17/news-1650181287-3044.jpg

گیت نگار اور اسکرین رائٹر سوانند کرکرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے لکھا کہ منجو جی ہی مجھے شو سوراج لکھنے کے لیے دہلی سے ممبئی لائی تھیں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-17/news-1650181344-3245.gif

یاد رہے کہ منجو سنگھ نے فلم گول مال میں امول پالیکر کی بہن رتنا کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ منجو سنگھ نے اپنی زندگی میں شو ٹائم، ایک کہانی، ادھیکار، سوراج جیسے شوز کی اینکرنگ کی اور انہیں پروڈیوس بھی کیا۔