ویب ڈیسک:نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں رات 8 بجے ہو گی تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے یا نہیں۔
اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکرآفس سےگورنرہاؤس کوحمزہ شہبازکی کامیابی کانوٹیفکیشن ارسال کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق حمزہ شہبازپنجاب کے نئے قائدایوان منتخب ہوچکےہیں۔ گورنرہاؤس حمزہ شہبازکے بطوروزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےکانوٹیفکیشن جاری کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعد ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے جب کہ پرویز الہیٰ کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔