کیسے پتہ چلے گا، خربوزہ میٹھا ہے یا نہیں؟  

کیسے پتہ چلے گا، خربوزہ میٹھا ہے یا نہیں؟  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران فیاض)بہت سے پھل ایسے ہوتے ہیں جو خریدنے کے بعد میٹھے نہ نکلیں تو صارف کو کافی غصہ آتا ہےکہ ایسے ہی پھلوں میں خربوزہ بھی شامل ہے،میٹھا خربوزہ خریدنے کے لیے کچھ چیزیں جان لیں تو  پھیکا خربوزہ خریدنے سے بچا جا سکتا ہے۔

خربوزہ خریدتے وقت سب سے پہلے دیکھ لیں کہ وہ بھاری اور گول ہونا چاہئے،دوسرا یہ کہ اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔

یاد رکھیں خربوزہ  جب مکمل طور پر پک جاتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی اہم نشانی ہے۔

علاوہ ازیں خربوزے کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی خاص نشانی ہے۔