ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

الیکشن کمیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
کیپشن: Election Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایف آئی اے فیصل آباد نے الیکشن کمیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سی سی آر سی فیصل آباد نے احسن احسان کو غلام محمد آباد سے حراست میں لے لیا ہے، ملزم ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن اور اس کے عملے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے میں ملوث ہے، اسے سی ٹی ڈبلیو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنرکیلیے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا موجودہ صورت حال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنرکو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، چیف الیکشن کمشنرکی رہائش گاہ اور اسلام آباد سے باہر دوران سفرسیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔