ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: Weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نےآج ملک بھرمیں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں رات کو بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، نوابشاہ، مٹھی، دادو اور دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آج موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت31، قلات میں 26، گوادر میں 35، جیونی میں32، نوکنڈی میں39، تربت میں42، سبی میں44 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے مغربی اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چاغی ، کوئٹہ ، پشین، زیارت، مسلم باغ ، موسیٰ خیل اور ژوب میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔