ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزہ داروں کوسحر و افطارمیں احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ

روزہ داروں کوسحر و افطارمیں احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)روزہ اسلام کے 5 ارکان میں سے ایک ہے جسے عربی میں صوم کہتے ہیں، مسلمان اسلامی سال کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں، خصوصی عبادات کا اہتمام کیاجاتا ہے،سحروافطار میں کھانے کے متعلق طبی ماہرین نےخبردار کرتے کہا کہ متوازن غذاکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کابابرکت مہینہ جاری ہے اور اس مہینے میں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھتے خصوصی عبادات کی جارہی ہیں،روزہ رکھنے کے لیے صبح صادق سے قبل کھانا کھایا جاتا ہے جسے سحری کہتے ہیں،روزہ کی فرضیت اور ماہیت پر تمام عالم اسلام متفق ہے۔ یہ ایک عبادت ہے اور طلوح فجر سے غروب شمس تک نیت کے ساتھ کھانے پینے سے رک جانے کا نام ہے۔

روزہ داروں کو  تنبیہ کرتے ہوئے طبی ماہرین نے سخت احتیاط کا مشورہ دے دیا کیونکہ گرمیوں میں روزہ کا دورانیہ زیادہ ہوتا اور پیاس کا لگنا بھی زیادہ محسوس ہوتا، طبی ماہرین نے کورونا وائرس  اور شدید گرمی کے دوران روزہ رکھنے والوں کو ہدایت کی کہ سحر اور افطار میں بیمار اور صحت مند افراد متوازن غذاکھائیں، گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگر کالیول کم ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ، دہی، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کم سے کم6 گھنٹے کی نیندضرور پوری کریں،علاوہ ازیں بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے حضرات اپنے معالج سے پوچھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کےحفاظتی اقدامات ضرور اپنائیں۔

واضح رہے کہ رمضان کے روزوں کی بہت ساری فضیلتیں قرآن اور حدیث میں رواد ہوئی ہیں۔ رمضان کی راتوں کا قیام بھی بہت ثواب ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer