(سٹی42)شوبز کی دنیا سے ایک اور معروف ادکارہ کاانتقال کرگئیں،کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ مکروری کافی عرصہ سے کینسر کے عارضہ سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیلن الزبتھ مکروری موذی مرض سے جنگ لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں،برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ مکروری 52 سال کی عمر انتقال کرگئیں۔ ہیلن مکروری کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔اداکارہ کے شوہر ڈامیئن لوئس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔شوہر ڈامیئن لوئس نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ہیلین کی موت گھر پر ہی واقع ہوئی جبکہ وہ طویل عرصے سے کینسر سے نبرد آزما تھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ہالی ووڈ کی ایسی کامیاب فلموں میں کردار اداکیا جو کہ باکس آفس پر راج کرتی رہی،اسکائی فال،ہیری پوٹر،دی کوئین اور پیکی بلائنڈرز جیسی معروف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کئے،اداکارہ کےاچانک انتقال کی خبر پردنیا بھر سے اداکاروں اور فلمی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے جن میں بالی ووڈ کے بھی متعدد افراد شامل ہیں۔