ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کیخلاف اِن ایکشن

price control committee lahore
کیپشن: price control committee lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:ضلعی انتظامیہ  گراں فروشوں کیخلاف اِن ایکشن ، لاہورشہر میں13 روزکےدوران سرکاری نرخنامےکےبرعکس چینی کی فروخت پرایک ہزار 237 سٹورز کے خلاف کارروائی کی گئی

تفصیلات کےمطابق لاہورشہر میں13 روزکےدوران سرکاری نرخنامےکےبرعکس چینی کی فروخت پرایک ہزار 237 سٹورز کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 21 لاکھ 97ہزارکےجرمانےکیےگئے، ایک روز میں 96 گراں فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 اپریل سے 16اپریل تک نرخنامےکےبرعکس چینی کی  فروخت  پر کارروائیاں کی گئیں ،رپورٹ کے مطابق  مجموعی طور پر 9 ہزار 115 انسپکشنز کی گئیں، ایک ہزار 237سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں خلاف ورزی پائی گئی،619 ایف آئی آرز کا اندراج  اور21 لاکھ 97 ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے۔
اس   موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کا  کہنا تھا چینی کی قیمتوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری رہےگا،چینی 85 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونی چاہئیے،مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کی یومیہ پرائس کنٹرول رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 106 انسپکشنز  پر162 خلاف ورزیاں پائی گئیں،66 چالان  جبکہ 96 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایاگیا، ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کےمطابق  96 گراں فروشوں کو  گرفتاراور1 لاکھ 71 ہزار روپےکے جرمانے عائد کیےگئے۔