سٹی42: وزیراعظم نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی وجہ بتا دی، قانون اور آئین سے بالاتر نہیں،تحریک لبیک نےلوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں۔تحریک لبیک نےلوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ریاستی رٹ چیلنج کرنے پرٹی ایل پی کےخلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔
میں سب پر واضح کر دوں کہ: ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت جبھی کارروائی کی جب انہوں نےریاستی عملداری کو للکارا اورکوچہ و بازار کو فساد سےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوردنیا بھرمیں رہنےوالوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں،تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پرپُرتشدد مظاہرے کئے۔تحریک لبیک نےجب تشدد کاراستہ اپنایا،لوگوں اورسیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تواسکے خلاف کارروائی کی گئی۔نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کےلیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان حضوراکرمﷺ کاسب سے زیادہ پیار اوراحترام کرتے ہیں۔بیرون ملک انتہاپسند مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ہم توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے۔
مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
عمران خان نے کہا مغرب نے ہولوکاسٹ پر کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی۔مغربی ممالک نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنےوالوں کےلیے یہی معیاراپنائیں۔آزادی اظہاررائے کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے اخلاقیات سے عاری ہیں۔مغربی شدت پسندوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرنے والے مغربی باشندے اور سیاستدان معافی مانگیں۔