قذافی بٹ: حکومت کا 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان ،ویکسینشن 21 اپریل سے شروع کی جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال کے عمر کے افراد کی ویکسینشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 21 اپریل سے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسینیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
Decision taken in today's NCOC meeting to start vaccination of people in the age group of 50 to 59 from Wednesday the 21st of april. Would once again encourage everyone to register for the vaccination
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 17, 2021
کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بتدریج اضافہ جاری ہے، مریضوں کی تعداد اور اموات بڑھنے کے ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 692 نئے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مہلک وائرس مزید 14 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 791 کنفرم مریض داخل ہیں، جن میں سے 240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور وینٹی لیٹر پر مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔ شدید علیل مریضوں میں سے 202 سرکاری ہسپتالوں جبکہ 38 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔