سٹی 42: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پرقومی ٹیم کو مبارکباد دی اور فاسٹ بالرز کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فاسٹ باؤلرز سے بہت ساری شکایات تھیں لیکن فاسٹ باؤلرز نے بہت تگڑی اور عمدہ باؤلنگ کی۔ شعیب اختر نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری ٹی20 میچ سے متعلق کہاکہ مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سے پاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا۔
سابق فاسٹ باؤلر نےٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ" ویل ڈن پاکستان!" آپ سیریز میں جیت کے حقدار تھے۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’ویل ڈن پاکستان! آپ نے بہت اچھا کھیلا اور کرکٹ کے سارے ڈپارٹمنٹس نے آج خود کو منوایا۔
Well done Pakistan. Well deserved series win. Zabardast tour to South Africa. Keep it up guys.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 16, 2021
Full review: https://t.co/IkfWrG9bq5#Pakistan #PAKvsSA pic.twitter.com/c4d2hdsM8T
شعیب اختر نے مڈل آرڈر کی ناقص پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سےپاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا اور لگ رہا تھا کہ سیریز شاید ہاتھ سے نکل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پاکستان نے چوتھے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔