ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین اور علی ترین کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Jahangir treen bail extend.Banking court
کیپشن: Jahangir treen bail extend.Banking court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق :لاہور کی  بینکنگ  کورٹ  میں  جعلی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیس  کی سماعت ،عدالت نے  جہانگیر ترین  اور علی ترین سمیت دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں3 مئی  تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی  بینکنگ  کورٹ  کےجج امیر محمد خان نے جعلی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، جہانگیر ترین ،علی ترین،رانا نسیم اور عامر وارث عدالت میں پیش  ہوئے ۔  جہانگیر ترین کے وکیل  نےدلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے 14 اپریل کو نوٹس بھجوایا اور مختلف دستاویزات مانگیں مگر وقت کم ہونے  کے باعث  مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کر سکے،  19 اپریل کو ایف آئی اے کو دستایزات فراہم کریں گے ،انہوں نےاستدعا کی کہ چاروں ملزموں  کی ضمانت کی درخواستیں الگ الگ سنی جائیں  کیونکہ رمضان میں چاروں ملز موں کی ضمانت پر بحث نہیں ہو سکتی ہے۔

 پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا ابھی تک جہانگیر  ترین  نے مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کیں، مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد ہی   تفتیش آگے بڑھے گی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کوآگاہ کیا  کہ ایف آئی آر میں جعلی اکاؤنٹ کا ذکر غلطی سے ہواہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کیس کے حوالے سے بتایا کہ اس بات پر افسوس ہی کر سکتے ہیں۔
 جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں  ملوث کیا گیا ہے  کیس کو چیلنج کروں گا ، پیشی کے موقع پر متعدد اراکین پارلیمنٹ جہانگیر ترین کےہمراہ تھے۔

بینکنگ  کورٹ  نے ایک بار پھر جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی  تک توسیع کر دی ہے