(مظہر عباس) ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کے 12 ایس ایچ اوز کے تقرو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے 10 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کرد یئے جبکہ 02 کی جگہ تعیناتی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز سے انسپکٹر رانا حسیب انجم کو ایس ایچ او نشتر کالونی، انسپکٹر محمد وسیم ایس ایچ او کوٹ لکھپت، پولیس لائنز سے انسپکٹر خدا بخش ایس ایچ او تھانہ چوہنگ، انسپکٹر رضا ذاکر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن، پولیس لائنز سے انسپکٹر ریحان انور ایس ایچ او لٹن روڈ، انسپکٹر مدثر اللہ کو ایس ایچ او نواں کوٹ تعینات کیا ہے۔
ڈی آئی جی نے انویسٹی گیشن ونگ سے سب انسپکٹر نعیم اللہ کو ایڈیشنل ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، سب انسپکٹر صغیر احمد بھی انویسٹی گیشن ونگ سے ایس ایچ او گرین ٹاؤن، سب انسپکٹر خالد فاروق ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ساندہ، سب انسپکٹر فہیم امداد ایڈیشنل ایس ایچ او شمالی چھاؤنی لگا دیا گیا۔
اسی طرح انسپکٹر مسعود الرحمان ایس ایچ او ساندہ سے ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ جبکہ انسپکٹر لیاقت علی کو ایس ایچ او شمالی چھاؤنی سے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی تعینات کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو جلد از جلد نئی تعیناتی پر جانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کیلئے پونے 4 ارب روپے مانگ لئے، لاہور میں تھانہ بھاٹی گیٹ، گھوڑوں کا اصطبل اور ملازمین کی رہائشی سکیموں کے لئے 29 کروڑ روپے کے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا، پولیس نے ترقیاتی بجٹ فنڈز کی ڈیمانڈ گزشتہ سال کی نسبت 2ارب زیادہ بھجوائی۔