منی لانڈرنگ کیس ،خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

LHC / Khaja Asif Bail Fix for Hearing
کیپشن: LHC / Khaja Asif Bail Fix for Hearing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف :لیگی رہنما خواجہ آصف  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، درخواست ضمانت20 اپریل کو سماعت ہوگی 
  تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر  پر مشتمل  دورکنی  بینچ 20 اپریل کو خواجہ آصف کی  درخواست ضمانت  پر سماعت کریگا،لاہور ہائیکورٹ  نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست   میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست ضمانت   میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزامات میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ  نیب کو کیس کاریکارڈ پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔

 احتساب عدالت کےجج نےبھی نیب کے پاس کیس کا تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی اس کے باوجود جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب نے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا، درخواست میں  انکا کہنا تھا  الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس بھی خواجہ آصف  کے اثاثوں  کی تمام تفصیلات موجود ہیں، نیب کو کیس میں مزید ریکوری کی ضرورت نہیں بلاجواز جیل میں قید رکھا گیا ہے، درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ عدالت منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔