ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری؛ڈی جی ہیلتھ نے بڑا اعلان کردیا

کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری؛ڈی جی ہیلتھ نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: DG Health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے پر ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،ڈی جی ہیلتھ نے سپورٹ کوآرڈینیٹرز کی بھرتیوں کے لئے انٹرویو ملتوی کر دیئے ۔ 19 اپریل سےشروع ہونے والے انٹرویوز کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکاطوفان کئی زندگیوں کےچراغ گل کرگیا،ڈی جی ہیلتھ آفس کے زیر اہتمام سپورٹ کوآرڈینیٹر کی 57 آسامیوں کے لئےمجموعی طور پر صوبے بھر سے 23 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔ ڈی جی ہیلتھ آفس نے امیدواروں کے 19 اپریل سے انٹرویو شروع کرنے کاشیڈول جاری کیا، لیکن کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر انٹرویو غیر معینہ مدت کے لئےملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔

ڈی جی ہیلتھ آفس کے مطابق انٹرویوز منسوخ ہونے سے متعلق امیدوروں کو ایس ایم ایس پیغامات بھی ارسال کئے گئے ہیں ۔ ڈی جی ہیلتھ آفس کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر انٹرویوز کی نئی تاریخ طے کی جائے گی ۔

کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار کرچکی ہے،لاہور میں کورونا وائرس مزید 26 زندگیاں نگل گیا،گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے1502نئےمریض رپورٹ ہوئے،سرکاری،پرائیویٹ ہسپتالوں میں کوروناکے754مریض داخل ہوئے جبکہ کورونا کے 233 مریضوں کی حالت تشویشناک اوروینٹی لیٹرزپرزیرعلاج ہیں۔

ملک بھر میں کوروناکے5 ہزار364 نئےبیمار سامنے آگئے۔دو بچوں سمیت مزید110مریض چل بسے۔اسلام آبادمیں44 اور لاہور میں 8بچے وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈ مریضوں سے بھر گئے۔قاتل وائرس نے مزید دو بچوں سمیت 110 دس افراد کو نگل لیاجس کے بعدجاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔
این سی او سی کےمطابق 24گھنٹےمیں مثبت کیسز کی شرح8.31فیصد رہی ۔۔مزید5ہزار 364 مثبت کیسز رپورٹ ہوئےاورفعال مریضوں کی تعداد78 ہزار 425 تک جاپہنچی۔ جن میں سے 4 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں 509 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔لاہور کے 82 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھرچکے ہیں جبکہ گوجرانوالا میں88فیصد،ملتان کے81فیصداوراسلام آباد کے 51 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیرعلاج ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer