ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید تین افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

مزید تین افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان، زاہد چوہدری ) سروسز ہسپتال سے تین مزید افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے۔ سروسز میں اس وقت 16 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہے۔

سروسز ہسپتال سے تین مزید افراد صحتیاب ہو گئے۔ دو مرتبہ رپورٹ منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ آج سروسز ہسپتال سے کل 4 افراد صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔

سروسز ہسپتال میں اس وقت 16 تصدیق شدہ مریض زیر اعلاج ہیں جن میں 6 نرسز اور 2 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ اچھرہ کا رہائشی 48 سالہ شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

کورونا وائرس میں مبتلا 13 مریض اب تک میو ہسپتال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ جناح ہسپتال میں 2 اور ٹاون شپ کے رہائشی ایک شہری کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے گھر پر موقع واقع ہوچکی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد کی جانیں لے چکا ہے، ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 45، پنجاب 37، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

ترجمان پرائمری  اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 115 نئے کیسز سامنے آنے کے صوبے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 3391 ہوگئی، لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 541 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں کورونا سے ہونے والے مجموعی اموات 17 جبکہ پنجاب میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔