حکومت کا ادویات کی گرانفروشی کیخلاف آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

 حکومت کا ادویات کی گرانفروشی کیخلاف آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس، ،چیف سیکرٹری نےکہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران کھلنے والی صنعتوں اور دکانوں پرکورونا وائرس سےمتعلق ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں  کے لئے علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران بریفنگ دی گئی کہ ہرڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کم از کم ایک اورکورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع میں فیلڈ ہسپتال قائم کیےجا رہےہیں،

لاہور میں اب تک ایک ہزاربیڈزاور کیمپ جیل میں سوبیڈز پرمشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیےگئےہیں۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ادویات بالخصوص لائف سیونگ ڈرگز کی قیمتوں کواعتدال میں رکھنے کے  لئےمینیوفیکچررز اورڈیلرز کے ساتھ رابطہ رکھا جائے، اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکےلیےعوامی آگاہی مہم چلانےکا فیصلہ کیا گیا، چیف سیکرٹری نے کہا کہ کام کی جگہوں پرماسک،سینی ٹائزر کی دستیابی،سماجی فاصلہ اوردیگر احتیاطی تدابیراختیارکرنا لازمی ہوگا۔

عدم تعاون اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اجلاس میں محکمہ صحت کےسیکرٹریز،سی سی پی اولاہور اورمتعلقہ افسران نےشرکت کی، جبکہ ڈویژنل کمشنرزاورآرپی اوز ویڈیو لنک کےذریعےشریک ہوئے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی، جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6505 تک پہنچ گئی۔  

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں   25 اپریل تک توسیع کردی، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 25 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، ؂پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔


 

Shazia Bashir

Content Writer