گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ منشا پاشا نے مودی کی حمایت کرنے پر معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کے تیز برسادیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے آغاز میں کنگنا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کنگنا ہمیشہ سے ان خواتین کے لیے بہترین مثال تھیں جو ہمیشہ سے اقربا پروری کے خلاف بات کرتی ہیں ۔
Lessons to learn from modern day India:
— manshapasha (@manshapasha) April 16, 2020
- Ideologies are not incorruptible. Neither are people.
- Buying off the media or calling media personnel unnationalistic for questioning the governing party has serious consequences.
- Being born underprivileged doesnt make u a good (1/2)
انہوں نے لکھا کہ اپنی محنت اور صلاحیت سے نام کمانے والی لڑکی اب ایک ایسی حکومت کی حمایت کررہی ہے جو ظلم و جبر کا ساتھ دیتی ہے۔ منشا نے مودی سرکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ کنگنا ایک ایسی حکومت کا مسلسل ساتھ دے رہی ہیں جو اپنے خلاف بات کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیتے ہیں۔
person esp if u spend ur time inciting hatred (e.g. Modi/Kangana)
— manshapasha (@manshapasha) April 16, 2020
- Leaders rely on his army of followers to sow hatred, divisiveness. The followers carry out the directions coming from the top
- Celebrities shouldnt peddle toxic nationalism
(2/2)
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں منشا نے لکھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ کون اپنی اقدار کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا مودی سرکار کو حقیقی جمہوری شخص بھی قرار دے چکی ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے ہی بھارتی فنکاروں، اداکاروں اور کسی بھی طرح کے شوبز و میوزک فیسٹیول کرنے والے افراد کو پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ تاہم اب اس تنظیم نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے اپنے ملک کے فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن ویڈیوز بنانے یا ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا۔