(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور ماڈل اداکارہ نادیہ جمیل کی سرجری مکمل، کہتی ہیں اب مکمل صحت مند ہورہی ہیں۔
نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مُسکرا رہی ہیں۔ نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، میری پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے ۔ میں اب اچھے سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔ نادیہ جمیل نے مداحوں کی خیریت کی امید ظاہر کی اور محبت کا اظہار بھی کیا۔
Dear twitter family,Out of surgery & recovering well. On the 20th I find out if the cancer has spread & the treatment plan frm here onwards.
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 15, 2020
Please pray 4 me 2be positive & surrender 2 whatever Allahs will is.
Hope you are all doing well!
I love you so much! #cancerfighter ✊???????????? pic.twitter.com/JeMQuzscVc
یاد رہے اس سے قبل اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا ،کم از کم ایک بچے کیلئے وہ کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے نادیہ جمیل نے حال ہی میں ڈرامہ دمسہ سے 2 سال بعد بھرپور اداکاری کی ہے، اس سیریل میں اریجا کی بیٹی دمسہ جب اسکول سے گھر واپس آرہی ہوتی ہے تو اسے اغوا کرلیا جاتا ہے، اریجا اپنی بیٹی کو ڈھونڈے کے لیے کس کرب سے گزرتی ہے کہانی میں بیان کیا گیا ہے۔ دمسہ کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دئیے ہیں۔