ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عوام اللہ کے حضور طوفانی بارشوں کے رُکنے کی دعا کریں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے ہونے والے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ    طوفانی بارشوں کے تھمنے کی اللہ کے حضور عاجزی سے دعا کریں کیونکہ صوبے کے مختلف مقامات پر حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer