اوشن آرٹ گیلری، معروف مصورہ کے فن پاروں کی نمائش

اوشن آرٹ گیلری، معروف مصورہ کے فن پاروں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) اوشن آرٹ گیلری گلبرگ میں مصورہ فائقہ اُپل کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، فائقہ اُپل نے واٹر کلرز استعمال کرکے مہارت سے فن پارے تخلیق کئے۔

اوشن آرٹ گیلری میں لندن سے آئی مصورہ فائقہ اُپل کے بنائے ہوئے واٹر کلرز فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور مصوروں نے بھی شرکت کی اور فائقہ کے بنائے ہوئے فن پاروں کی بے حد تعریف کی۔ فائقہ اُپل نے کمال مہارت کے ساتھ واٹر کلرز کے ساتھ مختلف موضوعات کو اپنے فن پاروں کا حصہ بنایا اور ان کے رنگوں کو نمایاں کیا۔

فائقہ کا کہنا ہے کہ واٹر کلر استعمال کرنا مشکل کام ہے لیکن انہوں نے ہر اچھی لگنے والی چیز کو اپنے کینوس کا حصہ بنایا ہے۔ سات روزہ نمائش کے پہلے روز جہاں نوجوان مصوروں نے فائقہ اُپل کے فن پاروں میں دلچسپی لی وہیں شایقین آرٹ بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔