یوای ٹی کی جانب سے فنڈڈ پی ایچ ڈی ریسرچ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

یوای ٹی کی جانب سے فنڈڈ پی ایچ ڈی ریسرچ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی بار فنڈڈ ریسرچ پی ایچ ڈی کا اعلان کر دیا گیا، پی ایچ ڈی طالبعلم کو پچاس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور مفت تعلیم دی جائے گی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے فنڈڈ پی ایچ ڈی ریسرچ پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلے کے بعد طالبعلم کی پوری ٹیوشن فیس بھی معاف ہوگی۔ یونیورسٹی کے 25 شعبہ جات میں فنڈڈ ریسرچ پی ایچ ڈی میں داخلے ہوں گے، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر ہے۔ یونیورسٹی تیرہ مئی کو انٹری ٹیسٹ لے گی، آرکیٹیکچر،سٹی ریجنل پلاننگ، کیمیکل، میٹرلرجیکل اینڈ میٹریلز، سول انجینئرنگ، اینوائرنمنٹل ، ٹرانس پورٹیشن انجینئرنگ، انجینئرنگ ہائیڈرالوجی، واٹرریسورسزانجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہوں گے۔

مائننگ ، پٹرولیم انجینئرنگ، الیکڑیکل،کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر انجینئرنگ، انجینئرنگ مینجمنٹ، مینوفیکچرنگ، میکنیکل، میکاٹرونکس سمیت اسلامیات، کمیسٹری، ریاضی، فزکس، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کے داخلے کیے جائیں گے۔