ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا پہلاڈیجیٹل میوزیم شہریوں کیلئے جلد کھول دیا جائے:کمشنرلاہور

پاکستان کا پہلاڈیجیٹل میوزیم شہریوں کیلئے جلد کھول دیا جائے:کمشنرلاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرحان یامین:کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کانیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ، تیاریوں کا جائزہ لیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ڈاکومنٹری میکر شرمین عبید چنائی نے کمشنر کو بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نے گریٹراقبال پارک میں واقع نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل آڈیو ویڈیو سیکشن، تصاویری گیلری سمیت مختلف گیلریوں کا بھی دورہ کیا۔ شرمین عبیدچنائی نے کمشنر کو بریفنگ دی اور تمام سیکشن میں رکھی گئی تصاویر کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

عبداللہ خان سنبل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل میوزیم افتتاح کے بعد شہریوں کے لیے جلد کھول دیا جائے گاجبکہ میوزیم کے ٹکٹ کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔