ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، عدالت میں ادارہ منہاج القران کے جواد حامد کا جزوی بیان قلمبند کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پرائیویٹ استغاثہ کے مدعی جواد حامد کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت میں جواد حامد کا بیان جاری تھا کہ عدالت کا وقت ختم ہو گیا۔عدالت نے مزید کارروائی کل تک ملتوی کرتے ہوئے جواد حامد کو کل لیے دوبارہ پابند کردیا۔

عدالت میں پولیس کے چالان اور ادارہ منہاج القران کے پرائیویٹ استغاثے کی سماعت اکٹھی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے چالان میں عامرسلیم انسپکٹر سمیت بیالیس ملزمان جبکہ پرائیویٹ استغاثے میں ایک سو چوبیس پولیس افسران اور اہلکار نامزد ہیں۔