لندن؛ مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اختتام پذیر، نواز شریف کی وطن واپسی کے قانونی نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال

 لندن؛ مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اختتام پذیر، نواز شریف کی وطن واپسی کے قانونی نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیپشن: Nawaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کا لندن میں اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ 

اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے قانونی نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ہونگے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزاؤں کی معطلی اور بریت کے لئے درخواست دائر کی جائیگی۔ 

اجلاس میں نواز شہباز ، سلمان ، اعظم نذیر تارڑ ، اسحاق ڈار، ملک احمد خان ، عطاء تارڑ ، راجہ ریاض شریک ہوئے۔ 

اجلاس کے بعد راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ، نواز شریف کا پاکستان میں استقبال فقیدالمثال ہو گا،  نواز شریف کے ووٹ بنک کو پنجاب میں متحرک کریں گے۔ 

 سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء آئین اور قانون کیساتھ کھڑے ہیں، میرا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے جو آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔